• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت جیل؛ PTI قائدین کا حکومت سے رویہ تبدیل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں غیر قانونی طور پر قید مرکزی قیادت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی چیئرمین عمران خان کے حوالے سے اپنا رویہ فوری طور پر تبدیل کرے اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر پارٹی مؤقف اور سیاسی حکمت عملی ان تک پہنچائی جا سکے۔ یہ مطالبہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مرکزی رہنماؤں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید