اسلام آباد (خبر نگار) توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم نہ ہو سکا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل کو بروقت اپیلیں دائر نہ ہونے کا آفس اعتراض ختم کرنے کیلئے متفرق درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے مطابق غلطی ہماری نہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ 21 اور 22 سال وکالت کے بعد یہ سیکھا ہے کہ وکیل جب اپنی فائل چھوڑ دیتا ہے تو یہی ہوتا ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف متفرق درخواست کی سماعت کی۔