• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے نیویارک کے تاریخی روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت روک دی، برطانوی اخبار

کراچی (رفیق مانگٹ) برطانوی اخبار کا کہنا ہے پاکستان نے نیویارک کے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کی فروخت روک دی۔ امریکی بینک جے پی مورگن چیز کی جانب سے ہوٹل خریدنے کی کوششیں معطل، حکومت پاکستان کا روزویلٹ ہوٹل گرا کر بلند عمارت بنانے کا منصوبہ، روزویلٹ ہوٹل کی نئی ترقی سے قومی ایئرلائن کے قرض کم کرنے کی امید، مالیاتی مشیر کی تقرری کے بعد مارچ میں ترقیاتی منصوبے پر مذاکرات شروع ہوں گے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کئی عالمی اداروں کی اس جائیداد میں دلچسپی ہے، حکومتی منصوبہ ہے اس کی جگہ بلند عمارت تعمیر کرنے کیلئے کسی ڈویلپر کیساتھ منصوبہ شروع کیا جائے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے نیویارک میں واقع تاریخی روزویلٹ کو فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے گرا کر بلند و بالا عمارت پر مشتمل نئے ترقیاتی منصوبے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث امریکی بینک جے پی مورگن چیز کی جانب سے ہوٹل خریدنے کی کوششیں رک گئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے علاقے مین ہیٹن میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے جب حکومتِ پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اس تاریخی عمارت کو فروخت کرنے کے بجائے اس مقام پر بلند و بالا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنا چاہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید