• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس متبادل ایندھن موجود ہے، وفاقی وزیر پٹرولیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس متبادل ایندھن موجود ہے، گیس کے برعکس تیل کا ذخیرہ کر لیا، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں، مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے ہم لوڈ مینجمنٹ کرلیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ جنگ دنوں کی نہیں ہفتوں کی بات ہے۔ یہ صورتحال بنتی ہوئی نظر آرہی تھی تو جو تیاری ہم کرسکتے تھے ہم نے کی خطے میں غیر معمولی صورتحال ہے جس کی لپیٹ میں کئی ممالک آگئے ہیں۔ قطر ایل این جی نے ہمیں بتادیا ہے کہ مزید کارگو ابھی نہیں دے رہے۔ شاید گیس کے برابر نہ ہو مگر ہمارے پاس متبادل ایندھن موجود ہے۔ مارچ تک ہمیں سسٹم میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دے گا مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے کہ ہم لوڈ مینجمنٹ کرلیں گیس کے برعکس تیل کا ہم نے ذخیرہ کر لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید