کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں، جانی نقصان بڑھ رہا ہے، کم از کم چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے، صدر ٹرمپ نے ہلاکتوں کو تسلیم کیا اور جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا، جبکہ امریکہ میں کانگریس اور عوام میں جنگ کے جواز اور صدارتی اختیارات پر بحث جاری، جنگ نے خطے میں انسانی اور سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایران میں جاری جنگ میں اب تک کم از کم چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔