تہران (اے ایف پی )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے بحر ہند میں سری لنکا کے ساحلوں کے قریب ایرانی فریگیٹ آئی آر آئی ایس دینا کو ڈبو کر جو مثال قائم کی ہے، اسے اس کا ’’انتہائی تلخ پچھتاوا‘‘ ہو گا۔عراقچی کا یہ بیان اس بحری جہاز کے ڈوب جانے سے متعلق ایران کا پہلا باضابطہ اعتراف ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کے ساحل سے 2,000 میل دور سمندر میں ایک ظلم ڈھایا ہے۔