اسلام آباد(رانا غلام قادر/نیوزرپورٹر )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ سے باہر کی سیا سی قیادت کو بھی خطے کی صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے،اس اقدام کے تحت گزشتہ روز وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد نےملاقات کی، وفدکو افغانستان، ایران اور مشرق وسطی و خلیج کے موجودہ حالات پر ان کیمرہ بریفنگ دی گئی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا،وفد میں نائب امراء لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ آصف لقمان قاضی شامل تھے،وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس سے جاری اعلا میہ کے مطابق جماعت اسلامی کے وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی۔