• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران کو شفاء منتقل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمشنر کو نوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بھی عمران خان کو علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کر کے ان تک رسائی دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ادھر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں؟ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست 2023 کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
اہم خبریں سے مزید