• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خطے کو جنگی بنانے کی اجازت آپ کو کس نے دی، اماراتی ارب پتی شخص کا ٹرمپ کو کھلا خط

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ارب پتی اور الحبتور گروپ کے چیئرمین خلف الحبتور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے کھلے خط میں کہا ہے کہ "ہمارے خطے کو جنگی میدان بنانے کی اجازت آپ کوکس نے دی؟، انہوں نے خط میں سوال کیا کہ خلیج اور مشرق وسطیٰ کو ایران کے ساتھ فوجی تنازع میں جھونکنے کا اختیار آپ کوکس نے دیاآپ نے خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک کو ایک ایسے خطرے کے مرکز میں لا کھڑا کیا ہے جس کا انہوں نے انتخاب نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید