برسلز ،بلجیم (اے ایف پی)یورپی یونین اور خلیجی ممالک نے ایران سے امریکہ اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں خطے کے ممالک پرحملے بندکرنےکامطالبہ کیاہے۔یورپی اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں ایران کے بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور عمان پر حملوں کو عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی اور انہیں فوری طور پرروکنے کامطالبہ کیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ خلیج تعاون کونسل (GCC) کی ریاستوں کو اپنا دفاع کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔