• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت عالمی امن و ترقی کیلئے خطرہ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت عالمی امن اور ترقی کے لئے خطرہ ہے، دنیا کو محفوظ بنانے کے لئے اسلحہ میں کمی اور امن کے فروغ کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلحہ کے خاتمے اور عدم پھیلاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایٹمی اور دیگر مہلک ہتھیار انسانیت کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور عالمی امن کے لئے توازن کو برقرار رکھنا اور ان کے پھیلاؤ کو روکنا ناگزیر ہے۔ دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے اقوام متحدہ کو مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں اور عالمی سطح پر اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مضبوط بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
اہم خبریں سے مزید