• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ اسمگلنگ روک تھام کیلئے ڈیجیٹل نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کردیا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے اسمگلنگ کی روک تھام اور تجارت میں سہولت کے لیے ڈیجیٹل نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ، ای۔بلٹی میکنزم کے ڈیزائن کا پہلا مرحلے بھی شروع کر دیاگیا ،نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای۔بلٹی میکنزم کے لیے سٹریٹجک فزیبلٹی اسیسمنٹ اور سلوشن ڈیزائن کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کرد یئے گئے ۔ معاہدے کے تحت جامع تجزیاتی اور تکنیکی ڈیزائن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ یہ اقدام ہماری ڈیجیٹل اور شفاف معیشت کے وسیع تر وژن کا بنیادی ستون ہے۔ ہم سی ٹی ایس کو وی بوک ،سیلز ٹیکس ریئل ٹائم انوائس ویریفکیشن اور اینٹی سمگلنگ پورٹل کی موجودہ نظاموں کے ساتھ مربوط کرکے ان خامیوں کو ختم کر رہے ہیں جو جعلی سیلز ٹیکس انوائسز اور اشیاء کے بارے میں غلط بیانی کو ممکن بناتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید