اسلام آباد( تنویر ہاشمی)FBR؛فیلڈ دفاتر کے13افسران کی گریڈ 16میں ترقی جبکہ ایف بی آرنے ملک بھر کے مختلف ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر میں گریڈ16کے13انسپکٹر ان لینڈ ریونیو کی تعیناتی کردی ، جن میں نائلہ ناز ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، بشری ٰ صابر کوآر ٹی او راولپنڈی ، نعمان رحیم کو آر ٹی او کوئٹہ ، ناصر لطیف اور انعم ستار علی کو آر ٹی او حیدر آباد، فرمان اللہ اوراسد اللہ کو آر ٹی اوپشاور، فزامنظر اور مصباح ناصر خیری کو آر ٹی او لاہور ، مس حفضہ عصمت ، آرٹی اوساہیوال ، مس میمونہ عثمان کو آر ٹی اوملتان اور اجے ایشور اداسی کو سی ٹی او کراچی اور سمیع اللہ کو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات کر دیاگیا ہے، مذکورہ افسران کو 20مارچ سے قبل اپنی ڈیوٹی جوائن کر نے کی ہدایت کی گئی ، جو پہلے سے سرکاری ملازمت میں ہیں اپنے پہلے محکمے سے چارج چھوڑنے کے بعد ڈیوٹی جوائن کریں گے۔