اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے ، حامد یعقوب شیخ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات ، محمد اسلم غوری کو سیکریٹری وزارتِ صحت کا اضافی چارج 3ماہ کیلئے تفویض ،نوٹیفیکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری وزارت صحت حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکےسیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیاگیا ۔ گریڈ 22 کے افسر حامد یعقوب شیخ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔