• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کا مسودہ تیار

کراچی( نصر اقبال ،ا سٹاف رپورٹر) بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کا مسودہ تیار،مسودہ جلد منظوری کیلئے سندھ کابینہ میں پیش ہوگا،کارڈ ایک لاکھ نوجوانوں کو جاری کیا جائیگا، صوبائی وزیر۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزارت کھیل اور امور نوجوانان نےچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ یوتھ کارڈ پروگرام کا مسودہ تیارکرلیا ہے،جسےجلد منظوری کے لئے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ سیکریٹری کھیل اور یوتھ آفئیر منور علی مہیسر نے صوبائی وزیر کو یوتھ کارڈ کے طریقۂ کار کا حتمی مسودہ پیش کردیا ہے. صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے 30 اضلاع کے ایک لاکھ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے 15 سے 29 سال عمر کے نوجوانوں کو دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صوبے کے تمام اضلاع میں قائم یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز میں تربیت دی جائے گی اور انہیں مختلف سرگرمیوں میں فعال بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید