کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ، خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 22 سالہ ذین ولد عارف جاں بحق ہوگیا ،شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی موڑ کے قریب گزشتہ شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار 55 سالہ سید ولی جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،سعید آباد کے علاقے گلشن مزدور کالا گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 22 سالہ افسر علی،18سالہ سمیر سلیم،18سالہ انیس عزیز اور20سالہ شہزاد ستار زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج افسر علی دم توڑ گیا،ماڑی پور کےعلاقے نیوٹرک اڈا گیٹ نمبر چار پر نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 57 سالہ امتیاز ولد نورخان جاں بحق جبکہ 40 سالہ محمد موسیٰ شدید زخمی ہوگیا،سائٹ ایریا لال مسجد کے قریب تیزز رفتار ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور 35سالہ عمران شدید زخمی ہوگیا ،بلدیہ نمبر 2 کمپنی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 18 سالہ حسن ولد رجب اللہ شدید زخمی ہو گیا جو سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا، علاوہ ازیں سکھن کے علاقے ایک نجی کمپنی میں لفٹ کی نیچے دب کر 22 سراج ولد نورالحق جاں بحق ہوگیا ، دریں اثنا فیڈر ل بی ایریا بلاک 19 میں واقع مکان کے گراونڈ فلور سے 47سالہ سلمیٰ نجف خاتون کی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ غیر شادی شدہ اوراپنے بھائی کے ہمراہ رہائشی پذیر تھی، متوفی کا بھائی بالائی منزل پر رہتا ہے اور متوفیہ گراونڈ فلور پر رہتی تھی، کرائے دار وہ جمعہ کی شام پانی کھلوانے کے لئے متوفیہ کے گھر گیا تو اس نے دروازہ نہیں کھولا جس پر متوفیہ کے بھتیجے نے گھر کے اندر جاکر دیکھا تو سلمیٰ نجف منہ کے بل کر گری ہوئی تھی انکے سر پر گہری چوٹ کا نشان تھا،ڈیفنس فیزٹو میں گھرسے کئی روز پرانی 68سالہ شفیق ولد رفیق کی لاش ملی، پڑوسی دن میں کھانا دینے گیا تو متوفی نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پڑوسی کو تشویش ہوئی تو اس نے دروازہ توڑ دیا اوراندر گیا تو شفیق کی لاش پڑی ہوئی تھی ،متوفی کرائے کے فلیٹ میں اکیلا رہتا تھا اسکی اہلیہ بیس، پچیس سال قبل چھوڑ کر چلی گئی تھی، اسکا ایک بیٹا تھا وہ بھی انتقال کرچکا ، اس کے اپنے بھائیوں سے جائیداد کے تنازع پر اختلافات تھے، ناظم آباد بڑا میدان کے قریب 40سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے سردخانے منتقل کردیا ۔