• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دخترانِ رہبرِ معظم کے زیر اہتمام کراچی میں خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا ،ریلی کے شرکاء نے یکم مارچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور عزم ظاہر کیا کہ وہ شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے، ریلی سے جاویداں فہیم ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کراچی، مہ جبین نقوی، پروفیسر معصومہ شیرازی، ڈاکٹر سیدہ سارہ کاظمی، ایڈوکیٹ فرحین زہرا اور زہرا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ معظم اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے ،ریلی کے منتظمین نے اپنے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کیا جائے، امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے بند کیے جائیں، شہداء کے قاتلوں کے خلاف فوری مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید