• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی سڑکوں کی بندش، امریکی قونصلیٹ کے کئی دیگر راستے کھلے

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)مرکزی سڑکوں کی بندش، امریکی قونصلیٹ کے کئی دیگر راستے کھلے، سڑکوں پر کنٹینرز لگا کر پولیس سانپ گزرنے کے بعد لکیر پیٹ رہی ہے، شہری پریشان، 1 ہفتہ سے دو کنٹینر ٹرمینل اور دو بڑے تعلیمی ادارے بند،امتحانات متاثر،معیشت کا نقصان، 7 دیگر راستوں سے گزر کر رپورٹنگ ٹیم امریکی قونصلیٹ کے گیٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران پر حملے کے ردعمل اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ساؤتھ زون پولیس امریکی قونصلیٹ آنے جانے والی مرکزی شاہراہ گزشتہ 1 ہفتے سے مرحلہ وار بند کر رہی ہے جس سے علاقے میں موجود 2 بڑے کنٹینر ٹرمینل اور دو بڑے تعلیمی ادارے بند ہیں اور امتحانات متاثر جبکہ علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سینکڑوں مظاہرین امریکن کونسلیٹ کے اندر تک پہنچ گئے تھے اور انہیں روکنے کے لیے پولیس موجود نہیں تھی اس سلسلے میں ایک ایس ایس پی، کئی ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں مگر اب سیکیورٹی کے نام پر مذاق دیکھا جا رہا ہے کیونکہ پولیس کی یہ کاروائیاں مظاہرین کو روکنا نہیں بلکہ شہریوں کو مشکلات دینے جیسی لگتی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید