• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوال ہوگا، حساب ہوگا، ایم کیو ایم کے احتجاجی بینرز آویزاں

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کے آغاز سے قبل کار کنوں کے اجلاس کے ساتھ ساتھ شہر کی مختلف شاہراؤں پر احتجاجی بینرز بھی آویزاں کرنا شروع کردئیے ہیں جس پر سوال ہوگا، حساب ہوگا، پی پی کی کرپشن پر احتجاج ہوگا، کراچی کو حق دو، پانی دو، سڑکیں دو کے نعرے درج ہیں، بعض علاقوں میں لگائے گئے بینرز پر سندھ حکومت کا یوم احتساب نزدیک آرہا ہے کہ نعرے درج ہیں، تحریک کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کار کنوں اور مرکزی رہنماؤں نے علاقوں میں بھی شہریوں سے رابطے کا آغاز کردیا ہے جبکہ خواتین رہنماؤں اور کار کنان گھر گھر جاکر خواتین کو کراچی بچاؤ، اپنے بچوں کا مستقبل بچاؤ کا پیغام دینے میں مصروف ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید