• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کیس، تنویر پاستا سمیت 5 ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں تنویر پاستا سمیت 5ملزمان کی ضمانت منظور کرلی،ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا ،گیارہ سالہ حذیفہ سمیت چھ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ کم عمر حذیفہ کی دس ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی، عدالت نے استفسار کیا کہ بچے حذیفہ کی درخواست یہاں کیوں دائر کی ہے ؟ملزمان کے وکیل نے جواب دیا کہ چالان ایک ہی کیس کا ہے، وکیل نے مزید کہا کہ 72 لوگوں کی جانیں چلی گئیں آدھے صفحے میں کیس نمٹا دیا ،کسی سول ادارے پر کوئی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی پولیس کی جانب سے ،عدالت نے کہا کہ کیا پولیس نے انکو رعایت دیتے ہوئے گرفتار نہیں کیا ،چارج شیٹ دو دفعہ مسترد ہوئی ہے وہی اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ چالان جمع کرایا ہے ،کم عمر بچے کی یہ کورٹ نہیں ہے، الگ عدالت ہے ،باقی ملزمان کا کیا کردار ہے اس کیس میں؟ ملزمان کے وکیل نے جواب دیا کہ تنویر پاستا پر بجلی بند کرانے کا الزام ہے ،آج کل ہر کسی کے ہاتھ میں موبائل ہے ،ٹارچ ہے ،عدالت نے پوچھا کہ نعمت اللہ کون ہے ؟ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ بچے حذیفہ کا والد ہے ،انہوں نے لوگوں کی جانیں بچائی ہیں ایک عہدیدار بھی شہید ہوا ہے،عدالت نے کہا کہ 322 کی سیکشن لگائی گئی ہے دیت کی رقم تو بہت زیادہ بنتی ہے،ملزمان کے وکیل نے کہا کہ متاثرین کو ملزم بنایا جارہا ہے جو انتظامیہ ہے اسکو بچایا جارہا ہے ،کیس میں نامزد دیگر ملزمان میں عمار اسماعیل نائب صدر گل پلازہ،جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان ،محمد امین ،نعمت اللہ شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید