• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت، ایک اور شخص جان سے گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی چار نمبر میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص جان سے گیا۔ اویس شہید پارک کے قریب 35 سالہ فضل وہاب موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان فائرنگ کر کےفرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا، تفصیلات کے مطابق کورنگی چار نمبر اویس شہید پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کی گئی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سےشواہد اکھٹا کئے گئے ، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ فضل وہاب کے نام سے کی گئی ، مقتول کورنگی ابراہیم حیدری میں واقعے تھلے والے کے پاس رہتا تھا ، آبائی تعلق باجوڑ سے تھا ، مقتول یوسی چیئر مین کے پاس مزدوری کا کام کرتا تھا ، یوسی چیئر مین نے بھی مقتول کی شناخت کے حوالے سے تصدیق کی ہے ، واقعے کے وقت مقتول کھڑا موبائل فون پر بات چیت کر رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر 3 افراد آئے اور بات چیت کرنے کے بعد اسے فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔


شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید