کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق 30 جون کو انسٹیٹیوٹ آف انڈسٹریل الیکٹرانکس (IIEE) کراچی میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں انجینئر ڈاکٹر سید سحر جعفر نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے معاشرے کی مجموعی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے انٹرپرینیورشپ یعنی کاروبارِ نو کے اہم کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو خود روزگار کی طرف راغب کر کے ہی معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔