کرا چی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے برج پر موٹر سائیکل کی چین میں عبایا پھنس کر موٹر سائیکل سے زمین پر گرنے کے نتیجے میں حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی ،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد تھانہ کی حدود کے ڈی اے برج پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نےموقع پرپہنچ کر متوفیہ خاتون کی میت کو ریسکیوایمبولنس کے زریعہ عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ نارتھ ناظم آباد فراز شاہنواز نے بتایا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 25سالہ نایاب دختر مصطفی علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، متوفیہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھی کہ خاتون کا عبایا موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا جس کے باعث وہ موٹر سائیکل سے نیچے گری تو عقب سے آنے والی تیز ترفتار کار اسے کچل دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، متوفیہ خاتون نارتھ ناظم آباد بلاک Aکی رہائشی تھی اور 8ماہ کی حاملہ تھی، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔