• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے، صدر زرداری

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے، خواتین کی ترقی اور ان کی مکمل شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پائیدار ترقی حاصل نہیں کر سکتا، خواتین کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی تحفظ کی فراہمی کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت کے وژن کا مرکزی حصہ ہے، ہم خواتین کی قوت، حوصلے، قیادت اور ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں جو وہ اپنے خاندان، معاشرہ اور ملک کے لیے انجام دے رہی ہیں،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم ان خواتین کے حوصلے، ثابت قدمی اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید