• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کیساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا، ایران

کراچی (نیوز ڈیسک)ایران کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون جاری رہے گا،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان فوجی تعاون جاری ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں، انہوں نے اسے دیرینہ تزویراتی شراکت داری کا حصہ قرار دیا،ماسکو مختلف سمتوں میں ہماری مدد کررہا ہے، میرے پا س تفصیلی معلومات نہیں ہیں۔روس سے مدد ملنے کے سوال پر عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک نے برسوں سے فوجی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا "روس کے ساتھ ہماری تزویراتی شراکت داری ہے۔ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ یہ کوئی راز نہیں۔
اہم خبریں سے مزید