اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر) سینئر صحافی اور اینکر حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ بعض سفارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی چیف نور ولی،گل بہادر اور سنٹرل ایشیا کو مطلوب دیگر عسکریت پسندوں کو کابل کے گرین زون بشمول وزیر اکبر ایریا میں پناہ دئیے ہوئے ہیں،ان ذرا ئع نے دعویٰ کیا ہے کہ سفارتکاروں کی ر ہائش گاہوں کے قریب ان مطلوب افراد کی موجودگی شدید مسائل و جنم دے سکتی ہے اور اس کی وجہ سے بہت سے غیر ملکی سفارتکار ہو سکتا ہے کہ جلدہی کابل چھوڑ دیں،بین الا قوامی طور پر دہشت گرد قرار دئیے گئے افراد کی کابل میں موجودگی اقوام متحدہ کے عملہ اور دیگر این جی اوز کیلئے بھی نا قابل قبول ہے۔