• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے باعث تیل قیمت جلد 100 ڈالر سے متجاوز ہونیکا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ کے باعث تیل قیمت جلد 100ڈالرفی بیرل سے متجاوز ہونیکا خدشہ، آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل شدید متاثر، بحران جاری رہا تو نرخ 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی آبنائے ہرمز میں جہازوں کو نشانہ بنانیکی دھمکی پر درجنوں تیل بردار جہاز رکے ہوئے ہیں۔ گارڈین کے مطابق عالمی سرمایہ کاری بینک نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل شدید متاثر ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چند دنوں میں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ اگر صورتحال برقرار رہی تو ماہ کے اختتام تک قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید