• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں طلب میں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) رمضان کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں طلب میں کمی، بین الاقوامی عازمین نے علاقائی کشیدگی کی وجہ سے اپنی بکنگ منسوخ کر دی۔ رمضان کے آخری ایام میں عام طور پر مکمل بک ہو جانے والے ہوٹل اب آخری لمحے کی بکنگ قبول کر رہے ہیں۔مقامی عازمین کو 50 فیصد تک رعایتیں مل رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کے آخری دس روز جو عام طور پر سال کا سب سے مصروف ترین وقت ہوتے ہیں، اس سال علاقائی کشیدگی اور فضائی ٹریفک میں خلل کی وجہ سے ہوٹلوں میں طلب میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مکہ مکرمہ میں ہوٹل کے کرائے کم ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید