سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے طالبان نے کابل پر قبضہ کیا ہے پاکستان کے خلاف ان کی جنگ جاری ہے،طالبان بے شرمی سے ہمارے لوگ مار رہے ہیں،نہتے شہریوں ،نمازیوں کو قتل اور مساجد کو تباہ کیا جارہا ہےہم ایسے مجرموں کے خلاف لڑ رہے ہیں جن کا ہمارے مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ پاک فوج نے سہی کُٹ چاڑی دی اے,دوڑ لگی ہوئی دی اے اوناں دی،دنیا میں کوئی قوم آپ کو افغانستان کے علاوہ ایسی نہیں ملے گی جن کے لوگوں کو آپ پناہ دیں،وہ یہاں روزگار کمائیں انکی دو نسلیں نوجوان ہو اور پھر وہ آپ کے لوگوں کو شہید کریں۔