• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کیلئے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی کردیا، وزیراعلیٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں تمام گاڑیوں کے لئے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی کرددیا ہے اور اسے سڑک حادثات کے متاثرین کے تحفظ اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے نئی پالیسی کے تحت سندھ میں کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ٹوکن ٹیکس وصول کیا جائے گا جب تک اس کے پاس درست تھرڈ پارٹی انشورنس پالیسی موجود نہ ہو یہ فیصلہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت انشورنس کو لازمی بنانے کے لئے ایک نئی شق شامل کی گئی ہے۔ اس اقدام کا اعلان کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت نے ایک ’نو فالٹ کمپنسیشن سسٹم‘ کی بھی منظوری دی ہے، جس کے تحت سڑک حادثات کے متاثرین یا ان کے اہلِ خانہ کو اس بات سے قطع نظر مالی مدد دی جائے گی کہ حادثے کا ذمہ دار کون تھا نئے نظام کے مطابق سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا کو 7 لاکھ روپے ملیں گے اور مستقل معذوری کا شکار ہونے والے افراد کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید