کراچی (نیوز ڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے ʼپانچ مستقل ارکان کے اجلاس کا وقت آ گیا ہے، امریکہ اپنے منصوبوں کی وضاحت کرے کہ آیا یہ عالمی اصولوں اور ضوابط سے مطابقت رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ʼروسیا 1ʼ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس خیال پر عمل درآمد کا اب بالکل صحیح وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کا سربراہی اجلاس بلایاجائے۔