• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کیخلاف سخت وارننگ

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کی ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کے خلاف سخت وارننگ، فوری جنگ بندی کا مطالبہ، وزیر خارجہ وانگ ای کا کہبا تھا مشرق وسطیٰ میں فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کی جائیں، ایران سمیت تمام ممالک کی خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیے، تہران میں حکومت کی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو عوامی حمایت حاصل نہیں، تمام فریق جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ غیر ملخی میڈیا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاری جنگ کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی۔ بیجنگ میں ایک اہم اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سمیت تمام ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید