کراچی (نیوز ڈیسک)شام میں مقیم کردوں نے ایران کے کردوں کو امریکا سے محتاط رہنے کا پیغام دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے اتحاد دھوکہ ہے ۔شمال مشرقی شام کے کرد باشندوں نے ایران کے کردوں کو امریکی حمایت میں ایرانی حکومت کے خلاف شامل ہونے سے خبردار کیا ہے، اپنے حالیہ تجربات کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مطلب نکل جانے کے بعد آپ کو تنہا چھوڑ دیا جائے گا۔ شام میں کرد پروگریسو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ احمد برکت نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایرانی کرد فورسز کو انتہائی احتیاط برتنی چاہیے۔