• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالتی ریلیف، عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور

اسلام آباد (آئی این پی )غیر قانونی کلینک کیس میں ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کرلی۔ملزمہ کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل میں دو مقدمات درج ہیں۔ ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے غیر قانونی کلینک کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے کیس پر سماعت کی۔
اہم خبریں سے مزید