بھارتی فوج کی جنگی تیاریوں اور میزائل پروگرام میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔ بھارتی حکومت نے خلیج بنگال کے ایک بڑے علاقے میں اسٹریٹجک بلاسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کیلئے نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق خطرے کا زون چندی پور اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ اڑیسہ میں تقریباً 1550 سے 1750 کلومیٹر تک 12 اپریل کو صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہو کر 14 اپریل کو شام ساڑھے چار بجے تک فعال رہے گا۔