• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل سبسڈی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ، ادائیگیاں آج سے شروع

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے فیول سبسڈی سکیم سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،​اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور صوبائی حکام کے تعاون سے پبلک سروس ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیلئے فنڈز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ،صوبائی نمائندوں نے یہ بھی بتایا کہ موٹر سائیکل سبسڈی کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی گئی اور اس کی ادائیگیوں کا سلسلہ آج شام سے شروع ہو جائے گا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی بشمول موٹر سائیکلوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں کیلئے سبسڈی کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید