کراچی (اسد ابن حسن) وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی خرم علی سید کے ہمراہ کراچی کا بدھ یا جمعرات کو دورہ کریں گے۔ مذکورہ دورے میں وزیر اور دونوں ڈی جیز کو ایف آئی اے کے تمام سرکلز اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔