اسلام آباد(قاسم عباسی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز وفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی پر عائد عدالتی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کو توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔ اصل درخواست 15جنوری 2026 کو دائر کی گئی تھی، جس میں اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کو چیلنج کیا گیا، خاص طور پر حساس ماحولیاتی علاقوں جیسے شکرپڑیاں میں۔ اس سے قبل عدالت نے سی ڈی اے کو مزید احکامات تک درخت کاٹنے سے روک دیا تھا۔ یہ نوٹس جسٹس راجہ انعام امین مناس نے کیس "محمد نوید احمد بنام کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی و دیگر" (رِٹ پٹیشن نمبر 153/2026) کی سماعت کے دوران جاری کیا۔