• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹم کا اسٹیک ہولڈرز کی سفارش پر ٹی آئی آر ماڈیول کو وسعت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) پاکستان کسٹم نے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ قواعد کو ازسرنو ترتیب دے دیا ، جس میں آف ڈاک ٹرمینلز تک بین الاقوامی ٹرانس شپمنٹ کارگو کی اجازت اور بندرگاہ سے ہوائی اڈے تک اس کی نقل و حرکت کے لیے نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، ممبر کسٹم آپریشن سید شکیل شاہ نےکہا کہ سٹیک ہولڈرز کی سفارش پر ویبوک میں ٹی آئی آر ماڈیول کو وسعت دی جا رہی ہے، جس کے تحت ٹی آئی آر ٹرانزٹ کنسائنمنٹ کو مزید چار بارڈر بی سوست(چین )گبد، تفتان اور گوادر (بلوچستان) گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید