• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کے ڈراموں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ناظرین سحر میں گرفتار

کراچی(جنگ نیوز) جیو کے ڈراموں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ”ہمراہی، خوش نصیبی‘ ایک اور پاکیزہ اور رنگ دے“ نے ٹیلی ویژن کیساتھ یوٹیوب پر بھی دھوم مچادی،ناظرین سحر میں گرفتاراپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ”جیو ٹی وی“ نے ایک بار پھر ڈراموں کی دُنیا میں بڑی ہلچل مچادی ہے اور نئے نشر ہونے والے ڈراموں نے ناظرین کو اسکرین سے جوڑ کر رکھ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں نشر ہونے والے ڈرامے نا صرف ٹیلی ویژن بلکہ سوشل میڈیا پر بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ڈرامہ ”خوش نصیبی“ نے آغاز ہی سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ جاندار کہانی، مضبوط کردار اور جذبات سے بھرپور مناظر نے اسے ایک مکمل فیملی انٹرٹینمنٹ بنا دیا ہے۔ اس ڈرامے کی ہر قسط کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور ناظرین اس کی کہانی میں خود کو ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔یہ ڈرامہ روزانہ شام7بجے جیو ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔ اسی طرح 2026کی سب سے بڑی لو اسٹوری پر مشتمل سیریل ”ہمراہی“ کی حقیقت سے قریب تر کہانی اور متاثر کن اداکاری کے باعث خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید