کراچی (اسد ابن حسن) کیبنٹ سیکرٹیریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے تناظر میں پولیس سروس کے گریڈ 18کے ایس پی خالد باقی نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں چارج سنبھال لیا ہے۔ مذکورہ افسر کو ہی فوری طور پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کوئٹہ زون کا بھی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمن عارف شہباز خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔