• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد( رپورٹ:،رانامسعود حسین) پاکستان اور ترکیہ کی اعلی ٰعدالتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط ہوگئے، معاہدہ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان عدالتی تجربات کا تبادلہ اور نظامِ انصاف کو جدید بنانا، عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو فروغ دینا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف یحییٰ آفریدی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، ترکیہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ایک رول ماڈل ہے اور یہ معاہدہ ہمارے عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا۔ ترکیہ آئینی عدالت کے صدر قادر اوزکایا نے کہا کہ عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور باہمی تجربات سے انصاف کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید