پشاور(ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جمعے کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام موجودہ جعلی حکومت اور ریاستی اداروں سے نالاں ہیں،یہ حکومت ایک دن کی مار ہے، گھریلو تشدد، ٹرانس جینڈر، کم عمر شادی پر پابندی سمیت خلاف شریعت قوانین ختم کئے جائیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عام آدمی کا سکون چھین لیا گیا ہے۔