• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے سبزیاں اور پھل بھی مہنگے

کراچی/لاہور (نیوز ایجنسی) حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کئے جانے سے ملک میں سبزیاں اور پھل بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔کراچی میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، آلو50روپے کلو، پیاز60روپے کلو، پالک کی 30سے 40روپے کی گڈی فروخت ہو رہی ہے، مٹر 150روپے کلو، ہری مرچ 200روپے کلو، ادرک لہسن 400سے 600روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔پھلوں میں خربوزہ اور گولاچی200روپے کلو تک، کیلے 350 روپے درجن ہو گئے ہیں، کینو 400 روپے درجن اور اسٹرابیری کی 800 روپے کلو تک فروخت جاری ہے، پھل اور سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے ہیں، اس لئے انھیں بھی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں۔لاہور میں ٹماٹر 70 سے 75، پیاز 55 سے 60، ادرک 310 روپے کلو فروخت ہو تی رہی جبکہ آٹا، چینی اور چاول کی قیمتیں فی الوقت مستحکم ہیں، چینی 160، دس کلو آٹا 910 ، چاول 250 سے 400 روپے کلو فروخت ہوا تاہم مارکیٹ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں آٹا، چینی، چاول کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید