• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری جنگ عظیم دروازے پر کھڑی ہے، خالد مقبول

کراچی/حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر/ بیورو رپورٹ ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تیسری جنگ عظیم دروازے پر کھڑی ہے، اب حوصلہ پکڑنے کا وقت ہے، اب جینے کا تمام سامان اپنے لئے نہیں سب کیلئے اکھٹا کرنا ہے۔پیٹرول، پانی اپنے لئے نہیں کارکنان سب کیلئے جمع کریں کبھی بھی سپاسنامہ مل سکتا ہے، جو ملک بناسکتے ہیں وہ ہی چلاسکتے ہیں،وہ اتوار کو حیدر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں سالانہ امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما کیف الوری، شبیر احمد قائمخانی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ، راشد خان ایڈوکیٹ، صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی، حیدرآباد کے انچارج ڈاکٹر طاہر خانزادہ و اراکین کمیٹی اور حیدرآباد کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید