کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سےکراچی میں ترقیاتی منصوبے بند ہونے کا خطرہ پید ہو گیا ہے ان کی لاگت میں 50فیصد اضافہ کیا جائےگذشتہ روز فیول کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین نعیم کاظمی کی صدارت میں ہوا جس میں چیف سیکریٹری ،سیکریٹری بلدیات،اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل لوکل گورنمنٹ اورسیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، میئر کراچی سمیت کراچی کے تمام ترقیاتی اداروں اور ٹائون حکومتوں سے رجوع اور خطوط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایسوسی ایشن کے صدر رضا علی عابدی ،عابد برنی سمیت دیگر عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔