• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس؛ سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹرپول اور ڈی جی FIA کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس سے عدالتی آرڈر کے باوجود نام نہ نکالے جانے پر توہینِ عدالت کیس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان اور ڈی جی ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ شہری قیصر سہیل نے نام ای سی ایل اور انٹرپول ریڈ نوٹس سے نکالنے کی درخواست دی تھی ۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے 10 فروری کو قیصر سہیل کا نام انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر 15 دنوں میں فیصلہ کر کے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر عدالت نے توہین عدالت کیس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر انٹرپول پاکستان اور ڈی جی ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔

ملک بھر سے سے مزید