ریاض(شاہد نعیم)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔ احمد فاروق نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مجموعی حالات پرامن، مستحکم اور تسلی بخش ہیں،شہری بلا خوف و خطر اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھیں ،پاکستانی ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے مقامی قوانین کا مکمل احترام کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں، قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ اطلاعات کی تشہیر سے گریز کریں۔