• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کی وجہ شہید بھٹو کا ویژن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی آج کی سفارتی کامیابیوں کی وجہ شہید بھٹو کا ویژن ہے، شہید بھٹو سیاست کو اشرافیہ سے نکال کر عوام تک لے آئے، بھٹو شہید دنیا میں فلسطین کے سب سے مضبوط حامیوں میں شامل تھے اور آج کی ناانصافیاں ایسی قیادت کی عدم موجودگی کا نتیجہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بصیرت افروز قیادت، خودمختار خارجہ پالیسی اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کا وژن آج بھی پاکستان کی سمت کا تعین کر رہا ہے۔آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانفرنس بعنوان “ذوالفقار علی بھٹو: عالمی وژن اور معاصر تنازعات” سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی بصیرت افروز قیادت، خودمختار خارجہ پالیسی اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کا وژن آج بھی پاکستان کی سمت کا تعین کر رہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید