اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ٹیکسٹائل برآمدات کوفروری میں بڑادھچکا لگا ،فروری 2026میں ٹیکسٹائل برآمدات 10ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئیں۔فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات تئیس اعشاریہ پانچ چھ فیصد اور سالانہ بنیادوں پر چھ اعشاریہ تین چار فیصد کمی کے بعد ایک ارب تنتیس کروڑ ڈالرز رہیں ۔ذرائع کےمطابق جنگ کےاثرات سے پہلےہی ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پرفروری 2026میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی،رواں مہینے مارچ میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں مزید کمی کا خدشہ ہے- فروری میں ماہانہ بنیادوں پرٹیکسٹائل برآمدات میں23.56 فیصد اورسالانہ بنیادپرفروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.34 فیصد کی کمی ہوئی- گزشتہ ماہ فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب33کروڑڈالرز رہیں جبکہ فروری2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب42 کروڑ ڈالرز اورجنوری2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 74کروڑڈالرز تھیں۔